اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس جناح اسٹیڈیم میں کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا، پیر کو وفاقی وزیر نے کیفے ٹیریا پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ کے دیگر آفسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ 16 ملین سے زائد لاگت سے بننے والے اس منصوبے کو ریکارڈ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے۔