اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گذشتہ روز ایس اے پی ایم ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی.
گذشتہ روز جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سندھ خصوصا ضلع بدین میں احساس پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا.
وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے سندھ کے دیہی علاقوں کی عوام بالخصوص خواتین پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئے۔