وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرز اسے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے نائب صدر کی ملاقات

109
پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے نائب صدر کرنل آغا عباس نے وزارت بین الصوبائی رابطہ وزارت اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقاتوں کا مقصد آنے والے ایونٹس بالخصوص ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے کھلاڑیوں کی تیاری کے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔ ملک میں ان کھیلوں کے فروغ کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی اسپورٹس پالیسی کے نفاذ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ان گیمز کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر اپنا سافٹ امیج اجاگر کیا جا سکے اور ملک کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لئے محفوظ مقام کے طور پر اجاگر کیا جا سکے۔ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال مارچ میں پاکستان کے ساتھ میزبان ملک ہونے کی توقع ہے۔