24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا دریائے چناب کا دورہ، ریسکیو اہلکاروں...

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا دریائے چناب کا دورہ، ریسکیو اہلکاروں کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے دریائے چناب کا دورہ کیا اور وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں کی فرض شناسی، عوامی خدمت اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے مطابق ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ریسکیو اداروں کی محنت اور قربانیوں کے نتیجے میں ہی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا گیا ۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل و خدشات سنے۔

- Advertisement -

انہوں نے دریائے چناب کے کناروں پر کیے گئے حفاظتی اور انتظامی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ حکومتِ پاکستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے، سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردِعمل یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں