اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے پیر کو پشاور کے علاقہ تہکال میں خواتین کو جلائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی مکمل اور فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے دل سوز واقعہ کی مذمت کرتے …
وفاقی وزیر کامران مائیکل کا خواتین کو جلائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے پیر کو پشاور کے علاقہ تہکال میں خواتین کو جلائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی مکمل اور فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے دل سوز واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کے ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے حکومت نے بنیادی انسانی حقوق اور خاص کر خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ایسی پرتشدد اور انسانیت سوز کارروائیوں کی روک تھام کیلئے جامع قانون سازی کی ہے اور اس ضمن میںمزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔







