وفاقی وزیر کامران مائیکل کی جنرل قمر جاوید باجوہ کومبارک باد

83

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹرکامران مائیکل نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کو دنیا کی بہترین فوج کے سپہ سالار مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر ناز ہے اورجنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں فوج کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا وفاقی وزیر کامران مائیکل کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی