وفاقی وزیر کامران مائیکل کی قوم کو 70ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے قوم کو 70ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک کی ترقی کیلئے بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل انتھک محنت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے متاثرہ طبقات کو مساوی حقوق کی فراہمی سے ہی آزادی کی حققیقی خوشی حاصل …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے قوم کو 70ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک کی ترقی کیلئے بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل انتھک محنت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے متاثرہ طبقات کو مساوی حقوق کی فراہمی سے ہی آزادی کی حققیقی خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسیحی برادری یوم آزادی کو ” یوم دعا “ کے طور پر منا رہی ہے اور ہمیں معاشرہ کے متاثرہ طبقات کے لئے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی خواہشات کے مطابق ملک کو ویلفئیر ریاست بنانے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے جامع پالیسیی مرتب کی ہے اور جلد ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply