وفاقی وزیر کامران مائیکل کی یورپی یونین کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر مطلوبہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت جامع پالیسی کے تحت …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر مطلوبہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت جامع پالیسی کے تحت قانون سازی کررہی ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان نہ صرف روابط میں بہتر ی آئی ہے بلکہ اس کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔

Leave a Reply