کوئٹہ۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اورجمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع سے منگل کو بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں بی اے پی کے نمائندہ وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں اراکین بلوچستان اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی، حاجی میٹھا خان کاکڑ، سلیم کھوسہ شامل تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔