- Advertisement -
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے رہنما جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ان کے دیرینہ ساتھی اور نظریاتی پارلیمنٹیرین تھے۔
پیر کو اپنے بیان میں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ مرحوم مذہبی، علمی اور معاشی پہلوؤں پر بیش بہا دانش کے حامل تھے ، پارلیمنٹ میں ان کی موجودگی اور کارکردگی لائق تحسین رہی ، ایسے نایاب پارلیمنٹیرینز اور علم دوست شخصیت کا خلا پر نہیں ہو سکتا، ان کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر ہاؤسنگ نے سوگواران سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581611
- Advertisement -