اسلام آباد ۔ 10مارچ(اے پی پی)وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ہر واقعہ کو مدرسوں کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں ، کل کے واقعہ پر شرمند ہیں جس پارٹی کا سربراہ جلسوں میں لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ کی تربیت کرتا ہے تو کارکن ایسے ہی کریں گے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے سوشل میڈیا کے حوالے سے بیان سے متفق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے ہر واقعہ کو مدارس کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں کچھ لوگ بیانات دیکر ملک میں بدامنی کی فضاءپیدا کر رہے ہیں ۔