وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کراچی ائیرپورٹ اور سول ایوایشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ

46
مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کراچی ائیرپورٹ اور سول ایوایشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ بدھ کو ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر کراچی ائیرپورٹ کی آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیااور متعدد فیصلے کئے۔

saadانہوں نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے اور سکھر ائیرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کرنے کی ہدایات دی۔پی آئی اے کو کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کرنے کی ہدایات بھی دی۔ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تمام ائیرپورٹ پراجیکٹس کو صریح کمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔