اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر کو عید کے موقع پر کرایوں میں رعایت دینے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر عید کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی۔یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لئے میسر ہوگی۔