اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے اور رہے گی ،شادیانے بجانے والے فکر مند نہ ہوں ،حکومت کو خطر ہ نہیں ،امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں وزیر خارجہ اہم ترین دورے پر ہیں ،وزیرا عظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو …
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے اور رہے گی ،شادیانے بجانے والے فکر مند نہ ہوں ،حکومت کو خطر ہ نہیں ،امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں وزیر خارجہ اہم ترین دورے پر ہیں ،وزیرا عظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں ،قومی خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کے ہڑپ کرنے والے کس منہ سے مہنگائی کا واویلا مچا رہے ہیں۔اتوار کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ایم کیو ایم سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے اور اتحادی رہے گی ،وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ کراچی کی روشنیاں ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر بحال کرنی ہیں ،اس حوالے سے جو شادیانے بجا رہے ہیں کہ شاید ان کے خواب پورے ہو جائیں گے وہ ممکن نہیں ہے ،معمولی اختلافات گھروں میں بھی پائے جاتے ہیں جنہیں مل بیٹھ کے حل کر لیا جاتا ہے ،ایم کیو ایم کے دوست خاصے سمجھدار ہیں اور انہیں دونوں بڑی جماعتوں کے ماضی کا تجربہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے اس لیئے دونوں جماعتیں ساتھ ساتھ رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے میں بدلتی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے اسی لئے وزیر خارجہ اہم ترین دورے پر ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ماضی میں قومی خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کے جس بے دردی سے لوٹا گیا اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے وہ پارٹیاں آج کس منہ سے مہنگائی کا رونا رو رہی ہیں جو خود اس کی ذمہ دار ہیں ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں ۔اس شدید سردی میں ”پناہ گاہ” کا ویژن بھی وزیر اعظم عمران خان کا ہے اور ماضی میں کسی حکمران کو یہ خیال نہیں آیا کہ سڑک کنارے سردی میں ٹھٹھرنے والوں کے لئے کوئی چھت ہی بنا دیتے۔








