وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی لاہور ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

لاہور۔26 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرینوں کے کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سی پیک منصوبے کےلئے سٹینڈرڈ گیج کی طرف جانے کی ضرورت ہے 120دن میں ریلوے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کر دیں گے رواں سال ریلوے کے خسارے کو کم کیا جائے گا ریلوے سے کرپشن ختم کرنا اولین ترجیح ہے ، وہ اتوار کے روز لاہور …

لاہور۔26 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرینوں کے کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سی پیک منصوبے کےلئے سٹینڈرڈ گیج کی طرف جانے کی ضرورت ہے 120دن میں ریلوے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کر دیں گے رواں سال ریلوے کے خسارے کو کم کیا جائے گا ریلوے سے کرپشن ختم کرنا اولین ترجیح ہے ، وہ اتوار کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو دوسرے ملکوں کی طرح جدید ریلوے بنائیں گے، ریلوے کو ایران اور ترکی تک لے جانے کی تجویز ہے، انہوں نے کہا کہ فریٹ کا شعبہ ترجیحات میں شامل ہے، پشاور،کراچی ،کوئٹہ میں ٹرینوں کے مسائل حل کریں گے،لاہور سمےت اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ایلی ویٹر لگائیں گے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام 10سال قبل ہم نے متعارف کروایا تھا ،آن لائن ٹکٹنگ کےلئے سہولیات فراہم کریں گے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔