وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا پھل دار پودے لگانے کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

144
APP14-12 ISLAMABAD: February 12 – Federal Minister for National Health Services, Aamer Mehmood Kiani planting a fruit tree at Fazal Haq Road. APP

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت میں پھل دار پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد میں1000 پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔ یہ بات وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے منگل کو فضل الحق روڈ کی گرین بیلٹ پر پھل دار پودے لگانے کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پھل دار پودے فضل الحق روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے جائیں گے۔وزارت صحت و مقامی آبادی پودوں کی دیکھ بھال کی ذمے دار ہو گی۔ اس شجر کاری مہم میں جامن، آڑو، امرود، لوکاٹ، آلوبخارہ، چیکو کے پودے لگائے جائیں گے۔ عامر محمود کیانی نے کہا پھل دار شجر کاری وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید مقامات پر پھل دار پودے لگائے جائیں گے شجر کاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرنا ہے اور پورے پاکستان کو سرسبز شاداب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارب درخت لگانے کی مہم سے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے۔ سرسبز وشاداب پاکستان وزیراعظم پاکستان عمران خان کا عزم ہے۔