وفاقی وزےر صنعت و تجارت خرم دستگےر خان کا دورہ طورخم بارڈر ، کسٹم اور نادرا دفاتر کا معائنہ کیا، وفاقی وزیرکی قانونی طور پر پاکستان آنے والے افغانوں کو سہولےات فراہم کرنے کی ہداےت
طورخم بارڈرپر کاروبار اور تجارت مزےد بڑھانے کےلئے لےنڈ پورٹ تعمےر کرےنگے، طورخم اور چمن بارڈر پر تجارت کے حجم مےں کمی کے بجائے کئی گنا اضافہ ہوا ہے، علاقے میں سےاحت اور کاروبار کے فروغ کےلئے خےبر سفاری ٹرےن دوبارہ شروع کروایئں گے، خرم دستگےر خان
لنڈیکوتل۔یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزےر صنعت و تجارت خرم دستگےر خان نے جمعرات کو طورخم بارڈر کا تفصےلی دورہ کےا ۔اس موقع پر وفاقی وزےر کے ہمراہ کسٹم کلکٹر قربان علی اور پولےٹےکل اےجنٹ خےبر اےجنسی خالد محمود کے علاوہ دےگر سول اور اےف سی کے حکام بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزےر صنعت و تجارت خرم دستگےر خان نے طورخم بارڈر منےجمنٹ پر اطمےنان کا اظہار کےا اور کسٹم اور نادرا دفاتر کے تمام شعبوں کا تفصےلی دورہ کر کے تمام امور سے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر کسٹم حکام ، پولےٹےکل اےجنٹ خےبرایجنسی اور تحصےلدار طورخم نے وفاقی وزےر کو طورخم بارڈر کی سےکےورٹی، راہداری کارڈز، نادرا کارکردگی اور پاسپورٹ سمےت کاروبار اور تجارت کے حوالے سے تفصےل سے آگاہ کےا۔