وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی

126
پاکستان کی پارلیمنٹ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
پاکستان کی پارلیمنٹ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

ملتان۔ 08 مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ وفاقی وپنجاب حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روزیہاں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق مشیروزیراعلیٰ پنجاب ملک اسحاق بچہ ،حاجی لیاقت بوسن،رانا عاشق نون ،ملک اسلم منگانہ اور ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر سمیت مختلف عمائدین اورمعززین شہر پرمشتمل وفود نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

وفود نے خطے کی ترقی کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ گیلانی خاندان نے ہمیشہ سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کرملتان شہرسمیت جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے عملی کوششیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کی جانیوالی ہماری کاوشیں سب کے سامنے ہیں،خطے کی مزید ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں کی عوام کے احساس محرومی کوختم کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ کو حج فلائٹس اورآپریشن بارے بریفنگ دی۔

جس پرانہوں نے ڈائریکٹر حج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن کے دوران عوام الناس کو بہترسے بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔