31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود رواں ہفتے کے دوران ملتان کا...

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود رواں ہفتے کے دوران ملتان کا دورہ کریں گے

- Advertisement -

ملتان۔ 09 فروری (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ رواں ہفتے کے دوران ملتان کا دورہ کریں گے۔یہ بات وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر برائے جنوبی پنجاب نے سیف الرحمان نے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں بتائی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب رواں ہفتے میں ملتان کا دورہ کریں گے،ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدران وممبران اور کاروباری برادری کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ملتان چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کریں گے،وفاقی ٹیکس محتسب کے دورے کا مقصد ٹیکس شکایات اور ٹیکس انتظامیہ سے متعلق خدشات کو دور کرنا جبکہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے ساتھ دوستانہ ماحول کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کاروباری برادری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں وفاقی ٹیکس محتسب ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حل بارے آگاہی فراہم کریں گے،ہمارا مقصد ٹیکس کے عمل کو یکساں بنانا، بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کرنااور ٹیکس حکام وکاروباری اداروں کے مابین روابط کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہے۔ملتان دورے کے دوران ڈاکٹر آصف محمود جاہ ٹیکس قوانین پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کو اجاگر کر یں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹیکس دہندگان کے حقوق کو کس طرح زیادہ سے زیادہ تحفظ دیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی ٹیکس محتسب کے دورے سے ٹیکس شکایات کے حل کے علاوہ ٹیکس حکام اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد اور معاشی نمو کے لئے زیادہ سازگار ماحول پیدا ہوگا۔وفاقی ٹیکس محتسب کے ایڈوائزر ڈاکٹر وقار چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں