لاہور۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ 10 فروری کو فیصل آباد اور حافط آباد کا دورہ کریں گے۔ ایف ٹی او کے کوآرڈینیٹر محمد فرحان منیر نے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب دورے کے دوران فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کریں گے۔وہ صنعت کاروں کے مختلف وفود ، سمال چیمبر اور خواتین چیمبر کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے اور ٹیکس سے متعلق شکایات کے حل اور اس میں وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار کو اجاگر کریں گے۔
ان ملاقاتوں کا مقصد بزنس کمیونٹی کو ٹیکس معاملات سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا، کاروباری برادری اور ایف ٹی او آفس کے مابین تعاون کو فروغ دینا، ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنانا، بزنس فرینڈلی ماحول کی فراہمی اور ٹیکس امور کے بارے میں کاروباری برادری کے خدشات کو دور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد جاتے ہوئے وہ 2 گھنٹے کےلئے حافظ آباد میں قیام کریں گے اور اس دوران مقامی کاروباری برادری سے ملاقات بھی کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554250