وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی کا لڈن کا دورہ، "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

210
Syed Sajid Mehdi
Syed Sajid Mehdi

وہاڑی۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنٹ ڈویژن سید ساجد مہدی نے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب لڈن کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ کے پروگرام "اپنی چھت اپنا گھر” کے تحت مستحق شہریوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کئے۔ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کا مقصد ضرورت مند افراد کو چھت فراہم کرنا ہے اور حکومت پہلے ہی پہلی قسط اہل افراد کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر چکی ہے۔

دورے کے دوران پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پنجاب کی ضرورت مند آبادی کو رہائشی سہولیات دینے کے وژن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ”اپنی چھت اپنا گھر” پنجاب حکومت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے، جو کم آمدنی والے خاندانوں کو سستی رہائش فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لڈن کے عوام نے اس اہم پروگرام کو ان کی دہلیز تک پہنچانے میں پارلیمانی سیکرٹری اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ سرٹیفکیٹس کی تقسیم "اپنی چھت اپنا گھر” کے نفاذ میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے اپنے شہریوں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔