وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کابینہ ڈویژن ساجد مہدی کا انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان ہیڈ کوارٹر کا دورہ

199

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کابینہ ڈویژن ساجد مہدی نے جمعہ کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ آئی پی او کے ڈائریکٹر جنرل شازیہ عدنان اور ان کی ٹیم نے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ان کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل شازیہ عدنان نے پارلیمانی سیکرٹری کو آئی پی او پاکستان کے اہم امور پر بریفنگ دی جس میں ٹریڈ مارکس، کاپی رائٹس، پیٹنٹس، جغرافیائی شناخت اور بین الاقوامی معاہدوں میں حاصل کردہ حاصل کردہ کامیابیاں شامل تھیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے محکمے کی کارکردگی کو سراہا اور ملک میں جدت اور دانشورانہ املاک کے حقوق کو فروغ دینے کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔