اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پولیس سواں زون نے رواں سال کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث115 گروہوں کے267ارکان سمیت2,505ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے37 مسروقہ گاڑیاں، 164موٹر سائیکلوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات،شراب اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرلیاگیا،گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں 5003مقدمات درج کئے گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس سواں زون نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈائون کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے رواں سال کے دوران سنگین جرائم میں ملوث115گروہوں کے267ارکان گرفتار کرلئے،جبکہ205مجرمان اشتہاریوں اور165 عدالتی مفروران سمیت دیگر جرائم میں ملوث 2,505ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھوں روپے مالیت کی37مسروقہ گا ڑ یا ں اور164 موٹرسا ئیکلوں سمیت 85.90کلوگرام چرس،102.459کلوگرام ہیروئن،201بوتلیں شراب اور 503ڈبے بئیر اوروارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ381پستول اور53 عدد رائفلیں معہ ایمو نیشن برآمدکیا گیا،
اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، راہزنی کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈولفن اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ مزید متحرک کر دیاگیا ہے۔ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔