23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی پولیس نےمختلف علاقوں سے 19جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے مقدمات...

وفاقی پولیس نےمختلف علاقوں سے 19جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی پولیس نےگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 19جرائم پیشہ عناصر گرفتارکئے،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیوں کے بعد گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 19جرائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان عمران اور حیدر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلو90گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے تین ملزمان اعجاز علی، عبدلرزاق اور نعمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 430گر ام ہیر وئن اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، تھا نہ سنبل پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عمر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار کلو300 گرام چرس برآمد کرلی، تھا نہ ترنول پولیس نے دو ملزمان رحم گل اور قدیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو230 گرام ہیروئن اور ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول برآمد کرلیا۔

- Advertisement -

تھانہ شمس کالونی پولیس نے دو ملزمان نثار احمد اور عدنان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے۔تھانہ نون پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹر ول فروخت کرنے اور گیس سلنڈر بھرنے پر دو ملزمان عبدالغفار اور باروز خا ن کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ کورال پولیس نے تین ملزمان ساجد، شاہ زیب اور ہمایوں حنیف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول اور 155گر ام ہیروئن برآمد کرلی۔

تھانہ ہمک پولیس نے ملزم قاسم علی خاں کو گرفتار کرکے ایک عدد نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا۔ تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ملزم معاذ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔ تھانہ نیلور پولیس نے دو ملزمان طارق اور اعجاز احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےایک کلو 150 گر ام چرس اور ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات جیسے گھناو ¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی جو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں