21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی پولیس نے شہریوں کی دادرسی،ان کو درپیش مسائل کے فوری اور...

وفاقی پولیس نے شہریوں کی دادرسی،ان کو درپیش مسائل کے فوری اور میرٹ پر حل کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کر دیا ہے ، ڈی آئی جی اسلام آباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی پولیس نے شہریوں کی دادرسی،ان کو درپیش مسائل کے فوری اور میرٹ پر حل کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کر دیا ہے ۔یہ کمیٹیاں تھا نہ جات کی سطح پر چوبیس گھنٹے کام کریں گی اور شہریوں کے معمولی نوعیت کے مسائل فوری طور پر حل کریں گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اسلام آباد میں مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار میں مصالحتی کمیٹیوں کی از سر نو فعالی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا،ایس ایس آپریشنز/انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت شہریوں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی دادرسی اور ان کو درپیش مسائل کے فوری اور میرٹ پر حل کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کردیا ہے ،یہ کمیٹیاں تھا نہ جات کی سطح پر چوبیس گھنٹے کام کریں گی اور شہریوں کے معمولی نوعیت کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں گی تاکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کی فوری داد رسی ہو سکے اور ان کے مسائل مصالحتی کمیٹی کی سطح پر باہمی رضا مندی سے حل کئے جا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہاکہ مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ذاتی نوعیت کے مسائل سے تھانہ جات کو الگ کرنا اورشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ،مصالحتی کمیٹیوں کی از سر نو فعالی سے پولیس اورعدلیہ کا قیمتی وقت بھی بچایا جاسکے گا ، ،ان مصالحتی کمیٹیوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ مصالحتی کمیٹی کی بنیادی اقدار شفافیت،غیر جانبداری اور میرٹ ہیں ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کو درپیش مسائل کا حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547302

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں