وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے شہید افسران اور اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

110
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی کابینہ کے اجلاس مادر وطن کے دفاع کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اداروں کے افسران اور اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز 2مختلف واقعات میں شہادتیں ہوئی ہیں، اسی طرح کراچی میں بھی سی ٹی ڈی کے ایک ڈی ایس پی کو شہید کیاگیا ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر تجارت نے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔