
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر مشاورت ہوئی جبکہ وزیراعظم نے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کرنے اور مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو وزراءکی تضحیک کا حق نہیں ہے۔