24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہیے ۔ شازیہ...

وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہیے ۔ شازیہ مری

- Advertisement -

کراچی۔ 17 فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہیے ۔بلاول ہاوس کراچی میں نو منتخب ایم این اے و رہنما پی پی پی شازیہ عطا مری نے جام خان شورو اور مہیش ملانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو بچایا ہے، اب بھی بچانا چاہیں گے۔

شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے جب لوگ ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں،عوامی خدمت اور عوام سے رشتے کا جذبہ پیپلز پارٹی نے دکھایا ہے، لوگوں کی خدمت کی ہے، پی پی پی کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے۔۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں