17.7 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاق اور چاروں صوبوں کے اشتراک سے ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام...

وفاق اور چاروں صوبوں کے اشتراک سے ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام میں اہم پیشرفت ،گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے ، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

- Advertisement -

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبوں کے اشتراک سے 68 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا ہے جس پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے جسے بتدریج چاروں صوبوں میں وسعت دی جائے گی تا کہ ہیپاٹائٹس سی کے مکمل خاتمے میں مدد ملے ۔

ہفتہ کو وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر اعظم پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں پائلٹ پروگرام کا قابل ستائش اقدام اٹھایا گیا جس کا آغاز ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تعاون سے گلگت بلتستان میں دو مقامات ایم سی چلاس دیامر اور یو سی مرکنجہ شگر میں ایک پائلٹ مرحلہ شروع کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت سکریننگ اور علاج کی سہولیات تک کی رسائی لوگوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ اس پائلٹ پروگرام سے سیکھنے کے بعد مرکزی پروگرام رواں سال اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام اضلاع اور دیگر تمام صوبوں میں شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی پاکستان میں صحت عامہ کی ایک بڑی بیماری ہے ، پاکستان اب دنیا میں ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ پھیلاؤ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور ہیپاٹائٹس سی کے پھیلائو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے اشتراک سے 68 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے ، مصرکی حکومت نے منظم کوششوں کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ وزارت صحت نے ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی ہے جس کا مقصد پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کی روک تھام کرنا ہے، سکریننگ اور ٹیسٹنگ کے ذریعے جلد تشخیص کر کے مریضوں کا علاج بیماری کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی آگاہی سکریننگ بروقت نہ کروانے کی وجہ سے اپنے انفیکشن کی حیثیت سے لاعلم رہتے ہیں ، یہ پروگرام کمیونٹیز، کمیونٹی ورکرز اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو بیماری سے بچاؤ بارے آگاہی دے گا ، ہیپاٹائٹس سی کا علاج صرف 3 ماہ کے علاج سے کیا جا سکتا ہے، سکریننگ میں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ مریض کا بروقت پتہ چلانا بڑا چیلنج ہے ،بروقت علاج ہونے سے جگر کی خرابی اور جگر کا کینسر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی مقصد کی کامیابی کے کے لئے سول سوسائٹی، پروفیشنل گروپس میڈیا کا تعاون بہت اہم ہے ۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ عوام تک معلومات کی فراہمی، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو آلات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564679

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں