حکومت کی اقتصادی سمت درست ہے، بہتر پالیسیوں کے نتائج سامنے آ رہے ہیں ، روزگار فراہم کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور سرمایہ کاری بڑھانے کی سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا موجودہ تناسب ملکی مفاد میں نہیں ،بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کی قابل قدر کوششیں کی گئی ہیں
وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان
اسلام آباد ۔ 19 جون(اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان(یف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی سمت درست ہے اور بہتر پالیسیوں کے نتائج سامنے آ رہے ہیں ، ہر سال پندرہ لاکھ نوجوان جاب مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں جنھیں روزگار فراہم کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور سرمایہ کاری بڑھانے کی سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا موجودہ تناسب ملکی مفاد میں نہیں ،بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کی قابل قدر کوششیں کی گئی ہیں ۔