وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر رﺅف عالم خان کا سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

159
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر رﺅف عالم خان نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی موجودہ حکومت کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، تاجر برادری حکومت کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کو تیار ہے، ملک میں امن کی بحالی سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رﺅف عالم نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی تاجر برادری کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، ہم اس سلسلے میں تعاون کرنے پر وزیراعظم کے ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ مسائل فوری حل نہیں ہوتے تاہم سیلز ٹیکس کی ادائیگی حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری وزیراعظم کا قوم کیلئے تحفہ ہے۔