اسلام آباد ۔ 06 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینٹ پاکستان کی پارلیمنٹ کا لازمی ا ور ناگزیر حصہ ہے اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کے موثر تحفظ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قانون سازی میں اس کا کردار قابل ستائش ہے۔ سینٹ کے 45 ویں یوم تاسیسس کے موقع پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں پاکستان بھر کے عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔