23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتجارتی خبریںوفود و نمائشوں کے ساتھ ساتھ برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری...

وفود و نمائشوں کے ساتھ ساتھ برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی، چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ

- Advertisement -

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد چدھڑ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ڈی اے پی کا کردار صرف وفود اور نمائشوں کے انعقاد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ جامع برآمدات کی ترقی اور سرمایہ کاری کی سہولت پر توجہ مرکوز کرے گا جس سے طویل المدتی سہولت کاری اور اسٹریٹجک تجارت اور سرمایہ کاری کی ترقی کی طرف ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر افسران کے ہمراہ آل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز ایسی ایشن اپٹماکے دورے کے موقع پر معروف ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اپٹما کے سینئر اراکین بھی موجود تھے۔

فیض احمد چدھڑ نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی حکومت کی مارکیٹنگ اور سہولت کاری کے شعبے کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر کاروباری برادری کے لیے سب سے مضبوط وکیل بنے گا۔ اس معاملے یا محکمہ سے قطع نظر، ٹی ڈی اے پی کاروبار کی حمایت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے سب سے آگے کھڑا رہے گا اوراس بات کو یقینی بنائے گا کہ برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کو مناسب مدد ملے جو انہیں بین الاقوامی منڈیوں میں کامیابی کے لیے درکار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ڈی اے پی کلیدی شعبوں جیسے کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات، ایگرو فوڈ، لیدر، پیٹرولیم، اور قابل تجدید توانائی پر توجہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دنیا بھر کی بڑی مارکیٹوں میں 40 فیصد سے زائد ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز تعینات ہیں جو بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی کاروبار کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں۔ انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ اپنے برآمدی کاروبار کو بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کے لیے ان ٹریڈ افسران کی خدمات حاصل کریں۔

فیض احمد چدھڑ نے پاکستان کی تجارتی سفارت کاری میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی جس میں تجارتی مشیروں کو اب تجارتی اور سرمایہ کاری افسران کے طور پر دوبارہ نامزد کیا گیا ہے جو سہ ماہی کارکردگی کے جائزوں سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم کارکردگی دکھانے والے افسران کو واپس بلالیا جائے گا۔اس موقع پر اپنے بیان میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے انڈسٹری کے حوالے سے مختلف مسائل کا احاطہ کیا ۔انہوں نے چیئرمین اپٹما کامران ارشد سے درخواست کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو اور ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں