36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںوقار احمد خان کی جائیداد فروخت روکنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

وقار احمد خان کی جائیداد فروخت روکنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی معروف ہاوسنگ سکیم پاک عرب ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سابق سینیٹر وقار احمد خان کی جائیداد کی فروخت روکنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب کو جائیداد فروخت کرنے کا اختیار حاصل نہیں، عدالت نیب کے اختیارات کو کالعدم قرار دے اور درخواست گزار کی جائیداد فروخت کرنے سے روکنے کا حکم صادر کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590181

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں