اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے آئی سی سی کو ون ڈے میچز میں ایک اننگز میں 30 اوورز مکمل ہونے پر دو گیندوں کی بجائے ایک گیند استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وقار یونس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ بلے بازوں کے لئے بہت دوستانہ ہوگئی ہے۔ ایک روزہ کرکٹ کو بائولرز اور بیٹرز کے لئے متوازن بنانے کے لئے آئی سی سی ون ڈے میچز کا آغاز دو گیندوں سے کروائے،30 اوورز کے بعد ایک گیند کو ہٹا دیں اور دوسری بال سے کھیل جاری رکھا جائے،
اس طرح اننگز کے اختتام پر وہ گیند صرف 35 اوورز استعمال ہوئی ہو گی، اس اقدام سے بائولرز کے لئے بھی مواقع پیدا ہوں گے اور ہم آخر میں ریورس سوئنگ کا فن دیکھ سکیں گے۔ وقار یونس نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کہا کہ ریورس سوئنگ کے آرٹ کو بچائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=410821