34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوقت آگیاہے کہ اپنی سیاسی غلطیوں کو درست کریں ،بلاول بھٹو زرداری

وقت آگیاہے کہ اپنی سیاسی غلطیوں کو درست کریں ،بلاول بھٹو زرداری

وقت آگیاہے کہ اپنی سیاسی غلطیوں کو درست کریں ،بلاول بھٹو زرداری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی غلطیوں کو درست کرنے کا وقت آگیا ، عدالتی اصلاحات کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی ہائوس میں پیپلز لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے حوالے سے بلوچستان کے عوام و وکلا نے زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وکلا یا پارلیمان میں لیڈر کی حیثیت سے اپنے منشور کے مطابق جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کیلئے اپنی تجاویز دے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم میں ججز کی تقرری سے متعلق جو امور طے ہوئے تھے انہیں بحال کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ججز کی تقرری کے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے ، ماضی میں ہمیں کہاگیاتھاکہ ججز تقرری سے متعلق تجاویز واپس لیں بصورت دیگر پوراآئینی ترمیم کا عمل واپس ہوسکتاہے جس کیلئے ہم نے30سال جدوجہد کی تھی، اس وقت ججز نے اپنے رولز کے ذریعے پارلیمانی کمیٹی کااختیار ختم کردیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تجویز ہے کہ صوبوں کی سطح پر بھی آئینی عدالتیں قائم کی جائیں ، اگر الگ آئینی عدالت قائم ہوں، وہاں تمام صوبوں کو نمائندگی حاصل ہوں اور عوام کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عدالتی اصلاحات کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے زوردیاکہ پارٹی کے تجربہ کار وکلا اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی منشور و فعالیت کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنائیں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے منشور کے مطابق سیاسی مقدمہ آگے بڑھائیں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506954

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں