وقت کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا تاشقند میں خطاب

249

تاشقند۔24اگست (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، اقوام متحدہ کو دنیا کے ممالک کو درپیش تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔وہ تاشقند میں ایس سی او ممالک کے وزرائے دفاع کونسل میں خطاب کر رہے تھے ۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق پاکستان کے وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کر رہے تھے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے افغانستان میں امن کی اہمیت اور پاکستان کے لیے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کثیرالجہتی تنظیموں کی مطابقت پر بھی روشنی ڈالی اور اقوام متحدہ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کو دنیا کے ممالک کو درپیش تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر روس، چین، بھارت، قازقستان، تاجکستان اور کرغزستان کے وزرائے دفاع بھی موجود تھے۔