وقفہ سوالات میں وزرا کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم کو خط تحریر کیا جائے، چیئرمین سینیٹ کی ہدایت

85
Sadiq Sanjrani
Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وقفہ سوالات میں وزرا کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم کو خط تحریر کیا جائے۔

جمعہ کو قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراکی عدم موجودگی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ غیر حاضری کی یہ روایت اب ختم ہونی چاہیے نگران وزرا کو ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران موجود ہونا چاہیے جس پر چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری سینیٹ کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کو اس حوالے سے خط تحریر کیا جائے کہ وہ متعلقہ وزرا کو ہدایت کریں کہ وقفہ سوالات میں حاضر ہوا کریں۔