ولادت خاتم النبیین حضرت محمدؐ کے مبارک ترین دن پر پوری امت مسلمہ کو مبارک پیش کرتا ہوں،اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی ہم بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

142

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ولادت خاتم النبیین حضرت محمدؐ کے مبارک ترین دن پر پوری امت مسلمہ کو مبارک پیش کرتا ہوں۔

منگل کو وزارت داخلہ سےجاری بیان کے مطابق شیخ رشید احمد نے جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی آخرالزمان حضرت محمدؐ کا امتی ہونے پر انتہائی فخرمحسوس کرتا ہوں۔

نبی آخرالزمانؐ نے مذہبی،لسانی،معاشرتی اور معاشی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی ہم بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہم سب کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق اورہمت دے۔