سیﺅل ۔ 15 اپریل (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق رواں ماہ کے اختتام پربیجنگ میں ایک فورم کے دوران ولادیمیر پیوٹن اور کم جونگ ملاقات کر سکتے ہیں۔اس ملاقات کا 24 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ایک اور ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے سربراہ ملاقات کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روسی صدارتی ترجمان نے کہا تھا کہ دونوں رہنما ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔