نیویارک ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ولٹکو آندونووسکی کو امریکہ ویمنز فٹ بال ٹیم کی نئی ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ 43 سالہ ولٹکو آندونووسکی گزشتہ دو سیزن سے رائن ایف سی کی نیشنل ویمنز سوکر لیگ میں قیادت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ امریکی سوکر کے صدر کارلوس کورڈیریو نے ولٹکو آندونووسکی کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تجربہ کار اور باصلاحیت کوچ ہیں۔ آندونووسکی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی۔ ولٹکو آندونووسکی نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور 7 نومبر کو سویڈن کے خلاف میچ ان کی پہلی اسائنمنٹ ہو گی۔