ولید سرجی کئیر ہسپتال سیالکوٹ اور پنجاب پولیس تحصیل پسرور کے درمیان علاج معالجے میں رعایت کیلئے مفاہمتی یاداشت پردستخط

83

سیالکوٹ۔15اپریل (اے پی پی):ولید سرجی کئیر ہسپتال سیالکوٹ اور پنجاب پولیس تحصیل پسرور کے درمیان علاج معالجے میں رعایت کیلئے مفاہمتی یاداشت پردستخط کر دیئے گئے۔ یہ معاہدہ ڈی پی او فیصل شہزاد اور ولید کئیر ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر میاں ولید کے درمیان طے پایا۔معاہدے کے مطابق پولیس کے شہداء کے خاندان اور حاضر ڈیوٹی ملازمین کو لیبارٹری ٹیسٹوں میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

معاہدے کے تحت پولیس ملازمین پسرور کو پرائیویٹ روم میں داخلہ فیس، الٹراسائونڈاور کسرےمیں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا اور سروس چارجز نہیں لیے جائیں گے۔اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر میاں ولید انجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولید سرجی کئیر ہسپتال پسرور کے ہر شعبہ سے منسلک لوگوں کی خدمت کے لئے شب و روز میسر ہے اور علاج معالجہ کے سلسلے میں غریب و نادار ا اور مستحق افراد کےلیے صحت کا علاج باقاعدگی سے جاری ہے۔