ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

64

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ وفد دورے کے دوران سعودی عرب کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے، پاکستانی افرادی قوت کے لئے مواقع کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر سعودی حکام سے تبادلہ خیال کرے گا۔