ومبلڈن اوپن ٹینس، پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق کا مینز ڈبلز ایونٹ میں فاتحانہ آغاز، دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

79

لندن۔ 05 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جانکو ٹپساروچ اور لاسلو پر مشتمل سربین جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 4-6، 6-3، 6-4 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔