ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز،نوویک جوکووچ اور لورینزو موسیٹی سیمی فائنل میں داخل

95
Wimbledon Open Tennis
Wimbledon Open Tennis

لندن۔11جولائی (اے پی پی):سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز کوارٹر فائنل میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے جبکہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کے حریف کھلاڑی آسٹریلوی ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور کولہے کی انجری کی وجہ سے دستبردار ہو گئے اورنوویک جوکووچ کو واک اوور ملنے کے باعث وہ بلامقابلہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جو آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر کھیلے جارہے ہیں ۔ 24 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ کو حریف آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کے کولہے کی انجری کے باعث کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار ہونے پر واک اوور مل گیا اور وہ با آسانی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد امریکی حریف ٹیلر فریٹز کو 6-3، 6-7(5-7)، 2-6،6-3 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ \932