ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،دفاعی چیمپئن مارکیٹا ونڈروسووا کا پہلے راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا

130
French Open Tennis Men's Doubles
French Open Tennis Men's Doubles

لندن۔3جولائی (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ مارکیٹا ونڈروسووا ڈبلیو ٹی اے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

21 سالہ سپین کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا بوزاس مانیرو نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ مارکیٹا ونڈروسووا کو نہ صرف شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر شروع ہو چکے ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سپین کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا بوزاس مانیرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ مارکیٹا ونڈروسووا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔