37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) ہوگا

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) ہوگا

- Advertisement -

لندن ۔ 26 جون(اے پی پی) سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن کا آغاز (کل) پیر سے انگلینڈ میں ہو گا، مردوں میں نواک جوکووچ اور خواتین میں سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ سابق عالمی نمبر ایک اور چودہ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال نے انجری مسائل کے باعث میگا ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ کو مینز اور امریکا کی سرینا ولیمز کو ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے، اعلان کردہ ڈراز کے مطابق جوکووچ اور راجر فیڈرر، اینڈی مرے اور سٹانسلاس واورینکا کا سیمی فائنلز میں آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10006

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں