ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں 5 فیصد اضافہ مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 3، 3 ملین ڈالرز انعام کے حقدار ٹھہریں گے

208
ٹینس

لندن ۔ 11 مئی (اے پی پی) رواں برس شیڈول سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کی انعامی رقم میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 3، 3 ملین ڈالرز کمائیں گے جبکہ پہلے راﺅنڈ میں شکست کھانے والے کھلاڑیوں کو بھی 43 ہزار ڈالرز ملیں گے۔