کوئٹہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر آفس وندر میں وفاقی محتسب ریجنل انچارج محمد کاشف نے محمد حسین اور اسسٹنٹ کمشنر وندر سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کے آفیسران کے ہمراہ منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کے اختیارات سول جج کے برابر ہیں اس کھلی کچہری کا سابقہ کھلی کچہری سے موازنہ ہرگز نہ کیاجائے ہم عوامی خادم ہیں آپ کے جائز مسائل لازمی حل ہوں گے ۔نادرا آفیسر ایوب یوسف انگاریہ کو متوجہ کرکے کہاکہ یہاں نادرا آفیسران موجود ہیں ایسے بہت سارے کیسسز ہم نے حل کئے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر انہوں نے متعلقہ آفیسر کو ہدایت کی کہ پینے کا پانی بُنیادی مسئلہ ہے فوری شکایات دور کی جائیں پی ایچ ای آفیسر نے کہا کروڑوں روپے کی اسکیم حال ہی میں منظور ہوئی ہے جس کے تحت بور اور پائپ لائن بچھائی جائے گی۔کھلی کچہری میں شریک شرکاء نے محکمہ فشریز کی جانب سے غیر قانونی ٹرالرنگ کی اجازت دیکر سمندر کو تاراج کرنے کی شکایات سے آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر وندر رضوان قادر نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے لیے A ایریا اور B ایریاز کی فرق کئے بغیر کارروائیاں کی جائیں گی۔ سیکریٹری عنایت اللہ راٹھور نے برتھ سرٹیفیکیٹس کے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا گورنمنٹ کی دی گئی پالیسی کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کو برتھ سرٹیفیکیٹس جاری نہیں کرسکتے
اس کے علاؤہ علاقے کی سماجی شخصیت فقیر سکندر انگاریہ نے عطائی ڈاکٹروں اور ڈیلیوری سہولیات نہ ہونے کے مسائل سے آگاہ کیا اور ویٹرنری ڈاکٹر نہ کرنے کی وجہ سے خدشات کا اظہار کیا کہ شبہ ہے شہریوں کو حرام گوشت کھلایا جارہاہے حال ہی میں چوری کے اونٹوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ صحافی مہر اللّٰہ ابراہیم نے حسن ہوٹل چوک کو غیر ہموار چھوڑنے اور باقاعدہ چورنگی نہ بنائے جانے کی وجہ سے حادثات کی کثرت سے آگاہ کی تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا اور شہری آبادیوں میں فش ملوں سے تکالیف پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر عبدالستار انگاریہ کامریڈ سلیم بلوچ کونسلر غلام مصطفیٰ بلوچ امین رونجھو انور داد عبد الرحمن بلوچ سمیت لوگوں نے عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔
جبکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر امام بخش برہ ڈی ڈی ای او حبیب اللہ برادیہ ایکسائز آفیسر غلام حیدر انگاریہ سیٹلمنٹ تحصیلدار منظور احمد کے ای آفیسر خالد کریم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سجاد علی، مرک سینٹر انچارج ڈاکٹر عدیل احمد، وندر ڈیم سے محمد ناصر اور سب انجینئر زاہد مزار انگاریہ، پی ایچ ای منصور احمد، فاریسٹ آفیسر مبارک دودا، پاکستان بیت المال سے ظہور احمد پولیس آفیسرز نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583780