24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںون سٹوڈنٹ ون پلانٹ مہم آنے والی نسلوں میں شجرکاری سے محبت...

ون سٹوڈنٹ ون پلانٹ مہم آنے والی نسلوں میں شجرکاری سے محبت پیدا کرنے کا عملی اقدام ہے، کمشنرملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان ۔ 25 اگست (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ون سٹوڈنٹ ون پلانٹ محض مہم نہیں، آنے والی نسلوں میں شجرکاری سے محبت پیدا کرنے کا عملی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ون سٹوڈنٹ ون پلانٹ اور انسداد سموگ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر طالبعلم کو پودا اور ٹری لاگ بک دی جائے گی تاکہ وہ خود دیکھ بھال کرے۔

مہم صرف نئے طلبہ کے لیے نہیں ہے بلکہ اس میں آٹھویں جماعت اور اس سے اوپر کے تمام طلبہ شامل ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہاس ضمن میں بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کئے جائیں ،عوامی نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات کو شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری دکھاوے کے لیے نہیں، پاکستان کی حقیقی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی نے ہمیں شدید متاثر کیا۔انہوں نے شہر میں خالی جگہوں پراکسیجن لنگز کے نام سے بڑے پیمانے پر پودے لگانے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

کمشنر نے کہا کہ آکسیجن لنگز سے سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے پرائیویٹ سکولز اور کالجز کو بھی ون سٹوڈنٹ ون پلانٹ مہم میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں کے قریب خالی گرین بیلٹس اور آئی لینڈز پر بھی شجرکاری کرنے کی ہدایت کی ۔

کمشنر نے بیٹری جلانے اور آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔کمشنر نے کہا کہ خالی نوٹس دینے کا وقت گزر گیا۔انہوں نے بھاری جرمانے،مقدمات اور گرفتاری کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ابوبکر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں